سہیل سمیر 9

کیریئر میں اس مقام تک نہیں پہنچ سکا جس کی خواہش تھی، سہیل سمیر

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار سہیل سمیر کا کہنا ہے کہ کیریئر میں اس مقام تک نہیں پہنچ سکا جس کی خواہش تھی۔اداکار سہیل سمیر نے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ میں اس بات پر شکر گزار ہوں کہ میرے ساتھ کیریئر شروع کرنے والے کئی فنکار آج اسکرین سے غائب ہو چکے ہیں، جبکہ میں اب بھی کام کر رہا ہوں۔

اداکار نے کہا کہ ایک اداکار کے لیے وقت کے ساتھ خود کو بدلنا اور نئے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ضروری ہے اور میں اپنے موجودہ مقام سے مطمئن ہوں۔سہیل سمیر نے کہا کہ مثالی صورت حال میں کامیاب اداکاروں کو دیکھتے ہوئے مصنفین کو ان کے لیے خصوصی کردار تخلیق کرنے چاہئیں، لیکن پاکستان میں ایسا شاذ و نادر ہی ہوتا ہے۔ان کے مطابق یہاں ڈراموں کی کہانیاں عموما کسی مخصوص اداکار کو ذہن میں رکھ کر نہیں لکھی جاتیں۔سہیل سمیر نے کہا کہ وقت کے ساتھ پاکستانی ٹی وی انڈسٹری کافی محدود ہو گئی ہے اور اب صرف چند بڑے چینلز ہی زیادہ تر ڈرامے بنا رہے ہیں،

جس کے باعث اداکاروں کے لیے مختلف نوعیت کے کرداروں کے مواقع بھی کم ہو گئے ہیں۔کامیابی میں صلاحیت، وقت یا قسمت کے کردار سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ تینوں عوامل اہم ہیں، تاہم غیر معمولی مواقع اکثر قسمت کی بدولت ہی ملتے ہیں۔اداکار کا کہنا ہے کہ آج کے سخت مقابلے کے دور میں اگر کسی اداکار کو ایسا مضبوط کردار مل جائے جس میں وہ اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کر سکے تو اسے اپنی خوش قسمتی سمجھنا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں