10

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا چین کی جدید کاری کو آگے بڑھاتی رہے گی، چینی میڈیا

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے قیام کی ایک سوپانچویں سالگرہ کی مناسبت سے بیجنگ میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، چین کے صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے تقریب سے اپنے خطاب میں دوسری سیاسی جماعتوں اور قوتوں کے مقابلے میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی شاندار خصوصیات کی وضاحت کی۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی کامیابی کی وجوہات کیا ہیں؟ ” ترقی کی سمت کوہمیشہ ذہن میں رکھتے ہوئے سچائی کی غیر متزلزل جستجوکرنا” ” عوام سے گہرے رشتے میں جڑے ہوئےہمیشہ ایک مضبوط بنیاد رکھنا،” “ہمت کے ساتھ تاریخی فرائض انجام دیتے ہوئے ہمیشہ اسٹریٹجک برتریوں کو برقرار رکھنا،” “ترقی کے رجحان کے مطابق ہمیشہ آگے بڑھنا،” “اور جدوجہد کی مہارت رکھتے ہوئے ہمیشہ جیت کا اعتماد برقرار رکھنا”، ” اور اپنی اصلاح پر توجہ دیتے ہوئے ہمیشہ جوش و خروش سے پُر رہنا”،سی پی سی کی وہ نمایاں خصوصیات ہیں جن کی وضاحت جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے کی۔یہ سی پی سی کی کامیابی کا راز بھی ہیں ۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے سابق سیکرٹری جنرل رشید علیموف کا کہنا تھا کہ ، چین میں فرائض کی انجام دہی میں اپنے 10 سال سے زائد قیام کے دوران، انہو ں نے چین کے تقریباً ہر صوبے کا سفر کیا، بڑے اور چھوٹے شہروں اور دیہات کا دورہ کیا، اور دیکھا کہ کس طرح لوگ سی پی سی کے ارد گرد متحد ہوتے ہیں اور ملک کی تعمیر کے لیے جوش و جذبے سے پر ہوتے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا خود اپنی اصلاح اور ٹھوس عمل پر زور دیتی رہی ہے۔وہ سمجھتے ہیں کہ یہ چین کی ترقی کے رازوں میں سے ایک راز ہے۔

نمایاں عالمی اثر و رسوخ کی حامل دنیا کی سب سے بڑی حکمران جماعت کے طور پر، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا چین کی جدید کاری کو آگے بڑھاتی رہے گی اور عالمی امن و ترقی کو مزید مثبت توانائی فراہم کرے گی ۔ اس سے بھی زیادہ قیمتی بات یہ ہے کہ چین اعلیٰ معیار کےکھلے پن کو وسعت دے کر دنیا کے ساتھ مواقعوں کا اشتراک بھی رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں