پنجاب یونیورسٹی 7

پنجاب یونیورسٹی نے امتحانی نتائج کا اعلان کردیا

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے ایسوسی ایٹ ڈگری اِن آرٹس، سائنس اور کامرس پارٹ اوّل و دوم کے سالانہ امتحانات 2026، ایسوسی ایٹ ڈگری اِن آرٹس (سماعت سے محروم طلبہ) کے سالانہ امتحانات 2026ئ، جبکہ ایم اے پولیٹیکل سائنس پارٹ اوّل، ایم اے عربی، اکنامکس، تاریخ، اسلامیات، پنجابی اور اردو پارٹ دوم کے سالانہ امتحانات 2025ء کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔

اس کے علاوہ ایم اے انگلش اور ایم ایس سی ریاضی پارٹ اوّل و دوم کے سالانہ امتحانات 2025ء کے نتائج بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔نتائج کی تفصیلات پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹwww.pu.edu.pk پر دستیاب ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں