ولی حامد خان 121

کلاسیکل موسیقی ہماری رگوں میں خون کی طرح دوڑتی ہے ‘ ولی حامد خان

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)پٹیالیہ گھرانے سے تعلق رکھنے والے نامور گلوکار ولی حامد خان نے کہاہے کہ کلاسیکل موسیقی ہماری رگوں میں خون کی طرح دوڑتی ہے ، اصل موسیقی کلاسیکل موسیقی ہی ہے اور ہمارا خاندان صدیوں سے اس کا میراث ہے ۔ ایک انٹرویو میں گلوکار ولی حامد خان نے کہا کہ ہمارے خاندان نے کلاسیکل موسیقی میں نام اور مقام پیدا کیا ہے اورہم بھی اسی روایت کو لے کرآگے بڑھ رہے ہیں ۔

انہوںنے کہا کہ کلاسیکل موسیقی کی وجہ سے پہچان رکھنے والے خاندان سے نسبت پرفخر ہے اورجب تک سانسیں باقی ہیں اس فن کی خدمت کرتے رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں