نثار کھوڑو کی ضمانت 167

کروڑوں روپے کی گندم چوری پر نیب انکوائری ، نثار کھوڑو کی ضمانت میں5 نومبر تک توسیع، نیب سے جواب طلب

کراچی(رپورٹنگ آن لائن ) سندھ ہائی کورٹ نے سندھ کے گوداموں سے کروڑوں روپے کی گندم چوری سے متعلق کیس میں پیپلز پارٹی کے رہنما نثار کھوڑو کی ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے نیب سے جواب طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں سندھ کے گوداموں سے کروڑوں روپے کی گندم چوری پر نیب انکوائری سے متعلق پیپلز پارٹی رہنما نثار کھوڑو اور دیگر کی درخواست ضمانت پرسماعت ہوئی۔ نیب پراسیکوٹر نے بتایا کہ نثار کھوڑو سمیت دیگر خلاف انکوائری جاری ہے، انکوائری مکمل کرنے کیلئے مزید وقت درکار ہے ، جس پر عدالت کا کہنا تھا کہ ملزم کےانکوئری میں وارنٹ گرفتاری جاری ہوچکے ہیں یا نہیں، ملزم کے وارنٹ جاری نہیں ہوئے تو درخواست نمٹا دیتے ہیں۔

نیب پراسیکوٹر نے کہا نثارکھوڑو کے وارنٹ سے متعلق جواب کےلیے مہلت دی جائے، جس پر عدالت نے آئندہ سماعت تک نثار کھوڑو کی ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے نیب سے جواب طلب کرلیا اور سماعت 5 نومبر تک ملتوی کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں