ماریہ واسطی 135

کراچی میں ٹریفک کے نظام کی صورتحال انتہائی ابتر ہو چکی ہے ‘ماریہ واسطی

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)ناموراداکارہ ماریہ واسطی نے کہا ہے کہ کراچی میں ٹریفک کے نظام کی صورتحال انتہائی ابتر ہو چکی ہے ، کراچی پاکستان کی معیشت کا حب ہے لیکن یہاں وہ سہولتیںمیسر نہیں جو اس کی ضرورت ہے ۔ ایک انٹرو یو میں انہوںنے کہا کہ کراچی میں ٹریفک کا نظام انتہائی خراب ہوچکاہے اور لوگوں کیلئے ذہنی اذیت کا باعث ہے۔

حکومت کوچاہیے کہ جن شاہراہوں پر غیر معمولی رش ہوتا ہے وہاں پر مرحلہ وارمزید اوورہیڈ برجزاورانڈر پاسزکی تعمیر کے منصوبے شروع کرے تاکہ آنے والے سالوںمیں عوام کو ٹریفک کے مسائل سے چھٹکارامل سکے۔ ماریہ واسطی نے کہا کہ عوام سے اپیل ہے کہ اپنے شہر کو صاف ستھرا کرنے کے لئے سب کچھ حکومت اوراداروں پر چھوڑ دینے کی بجائے خود بھی کردار ادا کریں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں