شرجیل انعام میمن 7

کراچی میں جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ کی اجازت نہیں دی جائے گی، شرجیل میمن

کراچی(رپورٹنگ آن لائن) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی مقاصد کے لیے شہر میں بے امنی پھیلانا افسوسناک ہے، احتجاج کے نام پر شہر کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔اپنے بیان میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ احتجاج ہر جماعت کا جمہوری حق ہے تاہم احتجاج کی آڑ میں خوف و ہراس پھیلانا اور عوامی و سرکاری املاک کو نقصان پہنچانا کسی صورت قابل قبول نہیں۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کو احتجاج کا حق حاصل ہے لیکن شرپسند عناصر کو عوامی املاک کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔سندھ کے سینئر وزیر نے کہا کہ آگ لگانے، سڑکیں بند کرنے اور املاک کو نقصان پہنچانے والے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

شرجیل میمن نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے، کراچی میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں