واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن)امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے کہا کہ امریکی عوام نہیں چاہتے کہ آبنائے ہرمز کو آبنائے ٹرمپ کا نام دیا جائے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ کے اس بیان پر کہ کیا وہ اپنے طور پر آبنائے ہرمز کا نام آبنائے امریکا رکھنے کے بعد اب اسے آبنائے ٹرمپ رکھ دیں۔برنی سینڈرز نے کہا کہ ٹرمپ آپ صدر ہیں، پاگل بادشاہ نہیں، اس لیے صدر کے طور پر ہی کام کریں۔ امریکی سینیٹر نے یہ بھی کہا کہ امریکی عوام چاہتے ہیں کہ غیرقانونی ایران جنگ ختم کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ اس جنگ نے ایک گیلن ڈیزل کی قیمت پانچ اعشاریہ چھ نو ڈالر کردی ہے جبکہ پیٹرول کی قیمت فی گیلن چار اعشاریہ ایک دو ڈالر تک جا پہنچی ہے۔









