کترینہ کیف 155

کترینہ کیف کے معصومانہ سوال نے امیتابھ بچن کو لاجواب کردیا

ممبئی(رپورٹنگ آن لائن) بھارتی فلم انڈسٹری کے میگا اسٹار امیتابھ بچن کو اداکارہ کترینہ کیف کے معصومانہ سوال نے سب کے سامنے لاجواب کردیا۔ معروف اداکار امیتابھ بچن گزشتہ دو دہائیوں سے ‘کون بنے گا کروڑ پتی’ گیم شو کے میزبان ہیں اور اس شو میں کئی بالی ووڈ ستارے اپنی قسمت آزمائی کیلئے آچکے ہیں۔ حال ہی میں شو کے سیزن 13 میں اداکار اکشے کمار اور کترینہ کیف نے بھی شرکت کی ہے۔گیم کا آغاز کرنے سے قبل میزبان امیتابھ بچن نے کترینہ کیف سے دریافت کیا کہ انہوں نے گیم جیتنے کے لیے کیا تیاری کی ہے؟ جس کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ ‘میں نے گوگل سے تھوڑی سی ہسٹری (تاریخ) اور جغرافیہ سے متعلق کچھ پڑھا ہے۔’

اداکار اکشے کمار نے بتایا کہ مجھے جو کچھ آتا ہے اس کا جواب دوں گا بہرحال گیم کترینہ جیتنے کیلئے آئی ہیں۔اسی دوران کترینہ کیف نے گیم میں لائف لائن سے متعلق سوال کر کے میزبان امیتابھ بچن کو لاجواب کردیا۔ اداکارہ نے پوچھا کہ ‘کیا یہ لائف لائن ہم ایک بار استعمال کر سکتے ہیں یا پھر ہر سوال کے جواب کیلئے؟’۔کترینہ کیف کے اس معصومانہ سوال پر امیتابھ بچن بالکل خاموش ہوگئے اور حیرانی میں اداکارہ کو دیکھنے لگے۔ دوسری جانب اکشے کمار کترینہ کے سوال پر اپنی ہنسی پر قابو نہ رکھ سکے اور انہوں نے میزبان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ‘سر یہ بہت دلچسپ سوال ہے اور ایسا سوال آپ کے شو میں کبھی کسی نے نہیں پوچھا ہوگا’۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں