وائٹ پیپر کا اجراء 8

چین اور یورپ کے تجارتی و سرمایہ کاری مشاورتی میکانزم کا باضابطہ قیام

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چین کے وزیرِ تجارت وانگ ون تھاؤ نے یورپی یونین کے صدر دفتر میں یورپی کمیشن کے تجارت اور اقتصادی سلامتی کے کمشنر ماروش شیفچووچ کے ساتھ مشترکہ طور پر چین۔یورپی یونین تجارتی و سرمایہ کاری مشاورتی میکانزم کے پہلے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس کے بعد فریقین نے ایک مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا۔

دونوں جانب نے باضابطہ طور پر چین۔یورپی یونین تجارتی و سرمایہ کاری مشاورتی میکانزم کے قیام کی توثیق کی۔ اس نظام کے تحت چار اہم شعبے قائم کیے گئے ہیں، جن میں تجارتی و سرمایہ کاری توازن، برآمدی کنٹرول، دانشورانہ املاک کے حقوق (انٹلیکچوئل پراپرٹی) اور عالمی تجارتی تنظیم ( ڈبلیو ٹی او )شامل ہیں۔ اس کے علاوہ مشترکہ نگرانی کا ایک میکانزم بھی تشکیل دیا گیا ہے

وانگ ون تھاؤ نے اس بات پر زور دیا کہ چین یورپی یونین کے مسائل کی وجہ نہیں ہے، بلکہ مسائل کے حل میں ایک شریک ہے۔ یورپی یونین کی جانب سے متعلقہ اقتصادی اور تجارتی آلات اور چین کے خلاف پابندیوں کے اقدامات چین-یورپی یونین کے معمول کے اقتصادی اور تجارتی تعاون اور عالمی سپلائی چین کے استحکام کو شدید متاثر کر رہے ہیں۔ انہوں نے یورپی فریق پر زور دیا کہ وہ چین کے سنجیدہ خدشات کو اہمیت دے۔

ماروش شیفچووچ نے کہا کہ چین یورپی یونین کا کلیدی اقتصادی اور تجارتی پارٹنر ہے، اور یورپ کا یہ متفقہ خیال ہے کہ چین کے ساتھ رابطے اور بات چیت کو مضبوط کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کا تجارتی تنازعات کو بڑھانے کا کوئی ارادہ نہیں اور یورپی یونین چین کے ساتھ بات چیت اور مشاورت کو مضبوط کرنے، اختلافات کو کنٹرول کرنے اور چین-یورپی یونین اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو زیادہ متوازن اور مستحکم ترقی دینے کے لیے تیار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں