پی ایس ڈی پی

پی ایس ڈی پی کے تحت خیبرپختونخوا کے قبائلی اضلاع کے لیے 56 ارب روپے مختص

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) وفاقی حکومت نے مالی سال 2020-21ء کے بجٹ کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام ( پی ایس ڈی پی) کے تحت خیبرپختونخوا

کے قبائلی اضلاع کو قومی دھارے میں لانے کے لیے جاری اور نئے منصوبوں کے لیے 56 ارب روپے مختص کیے ہیں۔

جمعہ کو پی ایس ڈی پی کے اعداد و شمار کے مطابق بجٹ میں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے تحت قبائلی اضلاع میں جاری اور نئے منصوبہ جات کے لیے 56

ارب روپے مختص کیے گئے ہیں اس ترقیاتی فنڈز سے تعلیم، مواصلات، زراعت، لائیو سٹاک، واٹر سپلائی سکیم سمیت تعمیر نو وبحالی کے منصوبے شامل ہیں

جبکہ قبائلی اضلاع میں بحالی تعمیر نو کے منصوبوں کے ساتھ آپریشن سے متاثرہ کاروباری مراکز کی تعمیر، توانائی، تعلیم، صحت، مواصلات، کیڈٹ کالج کی تعمیر، زراعت،

لائیوسٹاک، واٹر سپلائی سکیم اور غربت کے خاتمے سمیت قبائلی عوام کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیے فنی تربیت کے منصوبوں پر56 ارب روپے خرچ کئے جائیں گے

جبکہ گزشتہ مالی سال 2019-20ء میں قبائلی اضلاع کے لیے 152ارب روپے مختص کئے گئے تھے۔