مائیک اسمتھ 6

پچ کو اس طرح نہیں دیکھا جس طرح دیکھنے کی ضرورت تھی،مائیک اسمتھ

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ مائیک اسمتھ نے سری لنکا کے خلاف شکست پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ پچ کو قصور وار نہیں ٹھہرائیں گے، پچ کو اس طرح نہیں دیکھا جس طرح دیکھنے کی ضرورت تھی۔میڈیا سے گفتگو میںمائیک اسمتھ نے کہا کہ ہم نے اچھی کرکٹ نہیں کھیلی،ہمیں اپنے اوپر یقین ہے کہ کسی بھی صورتحال میں جیت سکتے ہیں۔

بیٹنگ کوچ نے کہا کہ اپنے بیٹرز کے ساتھ بات کریں گے کہ کیسے بہتری لائی جائے۔انہوںنے کہاکہ فخر زمان ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں، ہمیں امید ہے کہ فائنل میں وہ کارکردگی دکھائیں گے۔مائیک اسمتھ کے مطابق ہم نے اتنے رنز نہیں کیے مگر ہمارا لوئر مڈل آرڈر اچھا پرفارم کر رہا ہے۔بابر اعظم کی فارم سے متعلق انہوںنے کہا کہ بابر کا رنز نہ کرنا پریشان کن نہیں ہے،ہمیں امید ہے کہ وہ رنز کریں گے تو وہ بہت کمال کا ہوگا۔انہوں نے فائنل کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ فائنل میں جو ٹیم پریشر میں اچھی کرکٹ کھیلے گی وہی فائنل جیتے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں