وزیر اعظم شہباز شریف 110

پچھلی حکومت کے مقابلے میں یہ بجٹ کئی طرح کی نمایاں بہتری دکھا رہا ہے، وزیراعظم

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پچھلی حکومت کے مقابلے میں یہ بجٹ کئی طرح کی نمایاں بہتری دکھا رہا ہے۔ اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر ایک پیغام میں انہوں نے کہا نوجوانوں کو تعلیم کے زیادہ مواقع فراہم کئے گئے ہیں جن میں بلوچستان کو خاص طور پراہمیت دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا معاشی طور پر کمزورطبقات کوسبسڈی دی گئی ہے،سب سے اہم پہلو یہ ہے کہ امیروں کے غیرپیداواری اثاثوں پر ٹیکس لگادیاگیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں