نیر بخاری 3

بلاول بھٹو کی قائمہ کمیٹیوں میں واپسی کی دعوت کا پی ٹی آئی نے تاحال جواب نہیں دیا، نیئر بخاری

اسلام آبا د(رپورٹنگ آن لائن)سیکرٹری جنرل پیپلز پارپارلیمنٹرینز بخاری نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کے معاملے پر مسلم لیگ (ن)اور پی ٹی آئی کی قیادت اپنی پالیسی واضح کرے، صوبے آئین میں درج طریقہ کار کے مطابق بننے چاہئیں،صوبوں کے معاملے پر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کے موقف میں یکسانیت ہے، پیپلز پارٹی کی پالیسی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی طے کرتی ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا سارا مطالبہ صرف بانی کی رہائی تک محدود ہے،اب تو پی ٹی آئی کے بس میں ہنگامہ آرائی بھی نہیں رہی۔

انہوںنے کہاکہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پی ٹی آئی کو پارلیمانی قائمہ کمیٹیوں میں واپس آنے کی دعوت دے چکے ہیں تاہم پی ٹی آئی نے تاحال اس دعوت کا کوئی جواب نہیں دیا۔نیئر بخاری نے کہا کہ پیپلز پارٹی مسلم لیگ (ن)اور پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت سے نئے صوبوں کے معاملے پر واضح پالیسی اور موقف چاہتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز اس اہم قومی معاملے پر خاموش کیوں ہیں؟ مسلم لیگ (ن)کے وزرا کے بیانات میں بھی تضاد اور کنفیوژن نظر آتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ کبھی صوبے بنانے کی بات کی جاتی ہے اور کبھی کہا جاتا ہے کہ پالیسی پارلیمان میں پیش کی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ صوبوں کا معاملہ پارلیمان میں لانے سے پہلے وفاقی کابینہ میں زیر بحث آنا چاہیے تھا۔ انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی بھی نئے صوبوں کو اپنے منشور کا حصہ قرار دیتی ہے جبکہ لطیف کھوسہ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد صوبے بنانے کی حمایت کی ہے۔

انہوںنے کہاکہ اصل سوال یہ ہے کہ نئے صوبے بنانے کا آئینی طریقہ کار کیا ہوگا؟سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نے واضح کیا کہ پیپلز پارٹی نئے صوبوں کے قیام کی حامی ہے تاہم یہ عمل آئین میں درج طریقہ کار اور پارلیمانی و جمہوری تقاضوں کے مطابق ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ صوبوں کا معاملہ پارلیمنٹ سے پہلے کابینہ میں زیرِ بحث لایا جانا چاہیے تھا، اس معاملے پر آصف زرداری اور بلاول بھٹوزرداری کی سوچ میں یکسانیت ہے۔نیئر بخاری نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ابھی حکومت سے علیحدگی کا فیصلہ نہیں کیالیکن حالات کے تحت حکومت سے علیحدگی کا فیصلہ کیا جا سکتا ہے، سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس کی تاریخ ابھی طے نہیں ہوئی ہے۔پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ گورنر فیصل کریم کنڈی پیپلز پارٹی کی شناخت ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں