شیری رحمان 333

پٹرول اور گیس بم گرانے کے بعد تباہی سرکار نے عوام کو بجلی کا جھٹکا دے دیا ، سینیٹرشیری رحمان

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر و سینیٹرشیری رحمان نے کہا ہے کہ پٹرول اور گیس بم گرانے کے بعد تباہی سرکار نے عوام کو بجلی کا جھٹکا دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے بیان میں شیری رحمان نے کہا کہ اس وقت بجلی ٹیرف 13.97 روپے فی یونٹ ہے، حکومت 1 روپیہ 68 پیسے فی یونٹ اضافہ کر رہی ہے، اضافے کے بعد بجلی کی قیمت 15 روپے 36 پیسے فی یونٹ ہو جائے گی، تین سال میں تباہی سرکار نے بجلی کے نرخوں میں 52 فیصد اضافہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں