کرس رائٹ 10

پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں کمی ایران سے کسی حل پر منحصر ہو سکتی ہے: کرس رائٹ

کیلیفورنیا (رپورٹنگ آن لائن) امریکی توانائی کے وزیر کرس رائٹ نے کہا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی بالآخر ایران کے ساتھ کسی حل پر منحصر ہو سکتی ہے تاکہ آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل کی فراہمی میں اضافہ ہو سکے۔

کرس رائٹ نے کیلیفورنیا میں فاکس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کی توانائی سلامتی کے لیے ضروری ہے کہ مقامی سطح پر ایندھن کی پیداوار بڑھائی جائے، خاص طور پر اس ریاست میں موجود 30 فوجی تنصیبات کے لیے جو درآمدی ایندھن پر انحصار کرتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنگ کے بعد امریکی اسٹریٹجک پیٹرولیم ریزرو میں اضافہ کیا جائے گا کیونکہ کمپنیاں حکومت سے لیا گیا تیل واپس کریں گی۔ان کے مطابق ہر بیرل کے بدلے حکومت کو آئندہ سال 1.25 بیرل واپس ملیں گے۔

کرس رائٹ نے کہا کہ جنگ کے خاتمے کے بعد تقریباً 40 ملین بیرل تیل بغیر کسی اضافی لاگت کے اسٹریٹجک ریزرو میں شامل کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں