وزیر علیٰ پنجاب 162

پولیو سے محفوظ پاکستان ہمارا مشن ہے، وزیراعلی پنجاب

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پولیو سے محفوظ پاکستان ہمارا مشن ہے، پولیو جیسے موذی مرض کا مکمل خاتمہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، بچوں کوصحت مند مستقبل دینے کے لئے تمام وسائل بروئے کا ر لا ئے جارہے ہیں، انسداد پولیو مہم کے لئے محکمہ صحت کے ساتھ انتظامیہ کوبھی متحرک کیا ہے، انسداد پولیو اقدامات کی خود مانیٹرنگ کررہاہوں ، والدین سے اپیل ہے کہ وہ بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائیں۔

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے پولیو سے بچا وکے عالمی دن کے مو قع پرجاری کردہ پیغام میں کہا کہ پولیو کے خلاف جنگ قوم کے نو نہالوں کے مستقبل کی جنگ ہے، پولیو ورکرز ہمارے ہیرو ہیں، فرنٹ لائن ورکرز کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہم آج پولیو کے خاتمے کیلئے موثر اقدامات کرنے کے عہد کی تجدید کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں