پنجاب یونیورسٹی

پنجاب یونیورسٹی نے دس سکالرز کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں

لاہور (رپورٹنگ آن لائن )پنجاب یونیورسٹی نے محمد احسان ولد غلام رسول کوایجوکیشن کے مضمون میں ،عثمان احمد ولد حاجی مشتاق احمد کوبائیوٹیکنالوجی کے مضمون میں ،آفرین کومل دختر شیر محمد مرزا کواپلائیڈ سائیکالوجی کے مضمون میں ،محمد تجمل خان ولد غلام یٰسین کوباٹنی کے مضمون میں،ناہید اختر دختر حبیب اللہ کوایجوکیشن کے مضمون میں،حنا اشرف دختر محمد اشرف عزیزکوایگریکلچرل سائنسز (پلانٹ پیتھالوجی) کے مضمون میں،رابعہ قدوس دختر عبدالقدوس کواردو کے مضمون میں،

ثناء صدیق دختر محمد صدیق کوایگریکلچرل سائنسز (پلانٹ پیتھالوجی) کے مضمون میں،مدیحہ خالد دختر خالد محمود کوکمپیوٹر سائنس کے مضمون میںاور سحرش بلال دختر محمد بلال کوبائیوکیمسٹری کے مضمون میں ، پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں ۔