پاکستان 17

سلہٹ ٹیسٹ: پاکستان کا ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ

سلہٹ (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ سلہٹ میں بارش کے امکانات موجود ہیں جس سے میچ متاثر ہونے کا خدشہ ہے البتہ پہلے اور دوسرے سیشن کا کھیل متاثر نہیں ہوگا جبکہ تیسرے سیشن کا کھیلا متاثر ہونے کا امکان ہے۔

پاکستان پلیئنگ الیون کے حوالے سے ڈھاکا ٹیسٹ کا سکواڈ برقرار نہیں رکھا گیا ہے جبکہ ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

امام الحق اور شاہین آفریدی کو اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ بابراعظم اور خرم شہزاد کو شامل کیا گیا ہے اور اسپنر نعمان علی کی جگہ ساجد خان کو 11 رکنی سکواڈ میں رکھا گیا ہے۔

یاد رہے کہ ڈھاکا ٹیسٹ میں پاکستان کو میزبان ٹیم کے ہاتھوں 104 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں