مریم اورنگزیب 107

پنجاب ہمیشہ سے مسلم لیگ ن کا گڑھ رہا ہے ، وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ پنجاب ہمیشہ سے مسلم لیگ ن کا گڑھ رہا ہے ، ہم خدمات کا سفر یوں ہی جاری وساری رکھیں گے ، حکومت نے شفاف الیکشن کرواکر تاریخ ثبت کردی ہے ۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرا طلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پنجاب ہمیشہ نے مسلم لیگ کا گڑھ رہا ہے ، ہم پنجاب کے عوام کی خدمت کا سفر جاری وساری رکھیں گے ۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حالیہ انتخابات میں جہاں مسلم لیگ ن کو شکست ہوئی ہے وہاں پر پارٹی تنظیم کو مزید مضبوط کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ انتخابات صاف وشفاف کرکے تاریخ ثبت کی ہے ،مخالفین اس پر بھی انگلی نہیں اٹھاسکتا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں