پنجاب 128

پنجاب بھر سے ہزاروں ایجوکیٹرز کو مستقل کئے جانے کی یقین دہانی

مکوآنہ (رپورٹنگ آن لائن)صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مرادراس نے فیصل آباد سمیت پنجاب بھر سے 14 ہزار سے زائد ایجوکیٹر اساتذہ کو مستقل کرنے کی یقین دہانی کروا دی ہے۔ڈاکٹر مرادراس کا کہنا ہے کہ صوبائی کابینہ سے سمری کی منظوری کے بعد سمری حتمی منظوری کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال کی جا چکی ہے۔

جو منظور ہوتے ہی ہزاروں ایجوکیٹرز کو مستقل کردیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ہزاروں ایجوکیٹرز کا یہ معاملہ گزشتہ 7 سال سے التواء کا شکار چلا آرہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں