بریٹ لی 11

پریتی زنٹا اور میں اب بھی اچھے دوست ہیں، بریٹ لی

سڈنی (رپورٹنگ آن لائن)سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر بریٹ لی نے اداکارہ پریتی زنٹا سے ڈیٹنگ کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی ہے۔بامبے ٹائمز کے ساتھ حالیہ انٹرویو میں سابق کرکٹر بریٹ لی نے کہا کہ میں نے کبھی بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا کے ساتھ ڈیٹنگ نہیں کی وہ اور میں بہت اچھے دوست تھے اور اب بھی ہیں۔

بریٹ لی نے کہا کہ وہ اس وقت پنجاب ٹیم کی باس تھیں، میں ان کا بہت احترام کرتا ہوں۔سابق کرکٹر نے کہا کہ اس طرح کی قیاس آرائیوں نے مجھے کبھی پریشان نہیں کیا کیونکہ میں ہمیشہ سچ جانتا تھا، لوگ قیاس آرائیاں کرسکتے ہیں لیکن اس سے مجھے فرق نہیں پڑتا۔پریتی زنٹا نے بھی ایکس پر جواب دیتے ہوئے لکھا کہ میرے خیال میں ہر سال بریٹ لی کے ساتھ ڈیٹنگ کی خبریں اب پرانی اور باسی ہوچکی ہے، لوگوں کو یہ کہتے ہوئے معذرت خواہ ہوں کہ یہاں کوئی خبر نہیں ہے۔

واضح رہے کہ بریٹ نے 2006 میں الزبتھ کیمپ سے شادی کی ان کا ایک بیٹا ہے جبکہ شادی کے دو سال بعد ان کی علیحدگی ہوگئی، سابق کرکٹر نے 2014 میں لانا اینڈرسن سے شادی کی اور ان کے دو بچے ہیں۔اداکارہ پریتی زنٹا نے 2016 میں جین گوڈینف سے شادی کی اور 2021 میں ان کے ہاں سروگیسی کے ذریعے جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی۔پریتی زنٹا اور بریٹ لی کے درمیان ڈیٹنگ کی افواہیں اس وقت سامنے آئی تھیں جب کرکٹر نے کنگز الیون پنجاب کی نمائندگی کی تھی اور اداکارہ اس ٹیم کی شریک مالک تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں