کراچی(رپورٹنگ آن لائن)میری پہچان پاکستان پارٹی کے سربراہ اور سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج نے کامیاب آپریشن بنیان مرصوص کے زریعہ بھارت کو حالیہ جنگ میں تاریخی شکست دی ۔اس کامیاب جنگ کے بعد عالمی سطح پر پاکستان کی دفاعی ۔
سفارتی اور تجارتی اہمیت کو ہوری دنیا تسلیم کررہی ہے ہم متحد قوم ہیںفیلڈ مارشل عاصم منیر سمیت پوری افواج کو سلام پیش کرتے ہیں۔وہ گزشتہ شب نارتھ ناظم آباد میں میری پہچان پاکستان کے تحت جشن آزادی اور معرکہ حق کی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ملک ہے۔ انتشار کے بجائے ملکی مسائل کو حل کرنے کے لیے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
ہم ملک کی معیشت کو بہتر بنائیں،معیشت کی مضبوطی ترقی کی علامت ہے۔اس ماہ ہم جشن آزادی اور معرکہ حق منارہے ہیں ۔ اس جشن سب شریک ہوں،سبز ہلالی پرچم کو لہرائیں،اخوت اور بھائی چارگی کو عام کریں۔انہوں نے کہا کہ میری پہچان پاکستان ملک کی ترقی میں اپنا کردار کرتی رہے گی ۔
ڈاکٹر عشرت العباد خان نے پاکستان بننے سے آج تک قوم کے لیے جام شہادت نوش کرنے والی سیکورٹی فورسز اور دہشت گردی کا شکار شہدا کو خراج عقیدت اور اپنی افواج و عوام کو سلام تحسین پیش کیا۔پروگرام میں ملی نغمے اور قوالی بھی پیش کی گئی ۔









