پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ

پاکستان کا نقشہ اب ہوگا کیسا؟ پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے دی دبنگ منظوری

شہباز اکمل جندران۔۔۔

پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کے بورڈ آف گورنرز نے سروے آف پاکستان کے جاری کردہ پاکستانی نقشے کو بنیاد بناتے ہوئے۔ پرائمری، مڈل، میٹرک اور انٹر کے نصاب میں ترمیم کردی ہے۔
پاکستان کا نقشہ
بورڈ نے مطالعہ پاکستان اور جغرافیہ کےنصاب میں شامل پہلے سے موجود پاکستانی نقشے کو وزیراعظم پاکستان عمران خان کے اعلان کی روشنی میں سروے آف پاکستان کے نئے نقشے سے ری پلیس کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔
پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ
تعلیمی سال 2021-22میں پنجاب کے طلبہ اپنی کتابوں میں پاکستان کا جو نقشہ دیکھیں گے۔ اس میں مقبوضہ کشمیر کو پاکستان کا حصہ دکھایا جائیگا۔بھارت اور چین کے مابین لائن آف ایکچوئیل کنٹرول کو اوپن دکھایا گیا ہے۔ جوکہ پہلے ایسا نہیں تھا۔

اسی طرح فاٹا کو پہلی بار کے پی کے کا حصہ دکھایا گیا ہے۔جو کہ پہلے آزاد حیثیت کا حامل تھا