مرتضیٰ وہاب 27

عیدالاضحی پر میں خود، ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈاور تمام منتخب نمائندوں کے ساتھ گرائونڈ پر موجود رہا، میئر کراچی

کراچی(رپورٹنگ آن لائن) میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے عیدالاضحی کے موقع پر آلائش و صفائی آپریشن کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے پریس کانفرنس میں میڈیا کو بتایا کہ عیدالاضحی پر وہ خود، ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈاور تمام منتخب نمائندوں کے ساتھ گرائونڈ پر موجود رہے، تینوں دن شدید گرمی میں ایم ڈی سالڈ ویسٹ انکی ٹیم سینیٹری ورکرز کے علاوہ تمام لوگوں کو شاندار کام کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں،

عید کے پانچ دن بوہری کمیونٹی کی عید سے عید کے چوتھے روز اہلحدیث کے دن تک مجموعی طور پر5 دن آپریشن جاری رہا اس دوران مجموعی طور پر ایک لاکھ انہترہزار نوسو اکسٹھ ٹن آلائشیں اور کچرا لینڈ فل سائٹس جام چاکرو، گوند پاس اورجی ٹی ایس شرافی گوٹھ منتقل کیا گیا۔ مجموعی طور پر آلائشیں 81 ہزار 525 ٹن اور کچرا اور جانوروں کا فضلہ 88 ہزار 436 ٹن منتقل کیا گیا۔

آپریشن میں حصہ لینے والی گاڑیوں کا تمام ڈیٹا سی ایم ایس سسٹم سے منسلک کیا گیا تھا۔ پہلے روز 9 ہزار293 ٹن، دوسرے دن 27 ہزار750 ٹن،تیسرے دن 35 ہزار 508ٹناور چوتھے روز8ہزار968 ٹن سے زائد آلائشیں اٹھائیں گئیں۔ شہر کے تمام ٹانز میں 99 کلیکشن پوائنٹس بنائے گئے تھے، 9 ہزار 326 اضافی مشینری، 341 بڑے ڈمپر بلدیاتی نمائندوں کو دئیے۔23 ہزار 415 سینیٹری ورکرز نے آلائش و صفائی آپریشن میں حصہ لیا۔ عوام کو 24 گھنٹے ہیلپ لائن 1128 اور موبائل ایپ کی سہولت مہیا کی گئی اور ملنے والی 1 ہزار330 شکایات میں سے نوے فیصد پر کارروائی کی گئی،میں نے خود شہر بھر کا دورہ کرکے صورتحال کا جائزہ لیا۔

ایم کیو ایم اورجماعت اسلامی کے نمائندے تنقید کرتے رہے وہ خود کھال جمع کر رہے تھے جبکہ جماعت اسلامی ایک طرف تنقید کر رہی ہے اور دوسری طرف انکے بلدیاتی چیئرمین گلشن ٹان اور نیوکراچی کے چیئرمین نے خود سندھ سالڈ ویسٹ کے کام کی تعریف کی ہے۔میری تجویز ہے کہ تنقید یا پریس کانفرنس کو چھوڑ کر شہر کے لئے کام کریں، اس طرح شہر کی خدمت نہیں ہوگی، جس دن تفریق کی سیاست ختم ہوئی ہم تمام کام کرسکیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ نعیم الرحمن صاحب نے عید کے دن صبح گیارہ بجے پریس کانفرنس کرکے کہہ دیا کہ سالڈ ویسٹ کا نظام تباہ ہے۔

کام جب ہوجاتا ہے تو کہہ دیتے ہیں ہم نے کیا ہے مجھے دکھ اس بات کا ہے کہ انہیں عید کی صبح کیسے اندازہ ہوا کہ آلائشیں اٹھانے کا نظام درہم برہم ہے۔انکا اپنا بیان سامنے آیا کہ جماعت اسلامی نے تاریخی کھالیں جمع کیں یہ خود کھالیں جمع کرنے میں لگے ہوئے تھے اور انکے اپنے ٹائون چیئرمین سالڈ ویسٹ کو شاباش دے رہے تھے کہ آلائش اٹھانے کا کام اچھا ہواہے۔ پریس کانفرنس میں ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ طارق علی نظامانی، افسران اور میڈیا کی بڑی تعداد موجود تھی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ہماری چھوٹی گاڑیوں نے گلیوں اور محلوں سے آلائشیں اٹھائیں اور انہیں کلیکشن پوائنٹس پر جمع کرکے پھر ڈمپرز کے ذریعے لینڈ فل سائٹس تک پہنچایا، بعدازاں تمام جگہوں پر چونے کا چھڑکا کیاگیا اور فیومیگیشن کیا گیا جبکہ اہم شاہراہوں کو عرق گلاب سے دھویاگیا، ہم رات گئے تک فیلڈ میں تھے،انہوں نے کہا کہ چربی مافیا کے سلسلے میں کمشنر کراچی کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن 144 کے تحت پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 14 افراد گرفتار کئے اور 40 ایف آئی آر درج کی گئیں۔

انہوں نے بتایاکہ اس سال پچھلے سال کے مقابلے میں زیادہ اچھا کام کیا گیا۔ایک صحافی کے سوال کے جواب میں بتایا کہ پاکستان کا پہلا انڈسٹریل واٹرپارک بنایا جائے گا، انہوں نے بتایا کہ اس سال68 ارب روپے کے ترقیاتی کام 31 دسمبر تک ہونگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں