ہیپاٹائٹس 36

پاکستان میں ہیپاٹائٹس سی کے پھیلا ؤمیں تشویشناک حد تک اضافہ، وجہ بھی سامنے آگئی

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان میں ہیپاٹائٹس سی کے پھیلا ؤمیں تشویشناک حد تک اضافہ ہوگیا۔

عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق پاکستان، بھارت اورچین مل کر عالمی ہیپاٹائٹس سی بوجھ کا 39 فیصد بوجھ رکھتے ہیں اور پاکستان ان 10 ممالک میں شامل ہے جہاں ہیپاٹائٹس سی سے 58 فیصد اموات رپورٹ ہوئیں۔رپورٹ کے مطابق 2024 میں دنیا بھر میں 18 لاکھ نئے ہیپاٹائٹس کیسز سامنے آئے، دنیا بھر میں 2024 میں ہیپاٹائٹس بی اور سی سے 13 لاکھ 40 ہزار اموات ہوئیں، ہیپاٹائٹس بی اور سی دنیا کی مہلک ترین بیماریوں میں شامل ہیں۔عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ ہیپاٹائٹس سی کے صرف 20 فیصد مریضوں کو علاج میسر آسکا، ہیپاٹائٹس بی کے 5 فیصد سے بھی کم مریض علاج حاصل کررہے ہیں،

غیرمحفوظ طبی طریقہ کار اور انجیکشنز بیماری کے پھیلا کی بڑی وجہ ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں غیر محفوظ انجیکشنز اور سرنجز کے دوبارہ استعمال پر تشویش ہے، جعلی آٹو ڈس ایبل سرنجز سے تحفظ کا غلط تاثر پیدا ہونے کا خدشہ ہے، ہیپاٹائٹس بی ویکسین 95 فیصد سے زائد تحفظ فراہم کرتی ہے اور ہیپاٹائٹس سی 8 سے 12 ہفتوں میں قابل علاج ہے۔عالمی ادارہ صحت نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ 2030 تک اس کے خاتمے کے اہداف حاصل کرنے کے لیے پیشرفت ناکافی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں