شہباز شریف 8

پاکستانی زرعی اجناس کے لیے عالمی منڈیوں تک رسائی میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے،شہبازشریف

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستانی زرعی اجناس کے لیے عالمی منڈیوں تک رسائی میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے،مسلسل محنت سے برآمدات پر مبنی معاشی ترقی کے ہدف کی طرف اپنا سفر جاری رکھیں گے، ملائیشیا کیلئے پاکستانی چاول کی اضافی برآمدات کے حصول پر متعلقہ ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔

جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے پاکستانی چاول کی اضافی برآمدات کے حصول پر متعلقہ ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا گیا ہے کہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار،وزیر قومی غذائی تحفظ، وزیر تجارت، سیکرٹری تجارت اور سیکرٹری قومی غذائی تحفظ کی کاوشیں قابل تحسین ہیں،70 ہزار میٹرک ٹن اضافی پاکستانی چاول کی برآمد، کسانوں کی خوشحالی اور ملکی معیشت کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی زرعی اجناس کے لیے عالمی منڈیوں تک رسائی میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے،

مسلسل محنت سے برآمدات پر مبنی معاشی ترقی کے ہدف کی طرف اپنا سفر جاری رکھیں گے۔واضح رہے کہ اکتوبر تا دسمبر 2026 کے دورانیہ میں ملائیشیا کیلئے پاکستانی چاول کی برآمدات میں مزید 70 ہزار میٹرک ٹن کا اضافہ کیا گیا ہے۔پاکستانی چاول کی اضافی 70 ہزار میٹرک ٹن برآمدات کا حصول وزیراعظم کی ہدایات پر موثر سفارتی و تجارتی کاوشوں کا ثمر ہے۔متعلقہ وزارتوں اور حکام نے وزیراعظم کی ہدایات کی روشنی میں ملائیشیا کے ساتھ پاکستانی چاول کی اضافی برآمدات کا معاملہ موثر انداز میں آگے بڑھایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں