اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی کوئٹہ ڈویڑن کے نائب صدر ملک عیسی خان ملازئی سے انکی والدہ کی رحلت پر دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے ملک عیسیٰ خان ملازئی سے انکی والدہ کی رحلت پر دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔بلاول بھٹو زرداری نے مرحومہ کیلئے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کی دعا ء کی ۔بلاول بھٹو زرداری نے ملک عیسیٰ خان ملازئی سمیت سوگوار خاندان کیلیئے بھی صبر جمیل کی دعا ء کی ۔









