عطا اللہ تارڑ 9

محمد آصف زندہ ہیں تو بھارتی فوج نے کشمیر میں کس بے گناہ کو شہید کیا؟ عطا تارڑ کا سوال

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے سوال اٹھایا ہے کہ محمد آصف زندہ ہیں تو بھارتی فوج نے کشمیر میں کس بے گناہ کو شہید کیا ہے؟۔ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بیان جاری کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے بھارتی فوج کے دعووں کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس نے بھارتی فوج کے فیک انکائونٹر کا پول کھول دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محمد آصف زندہ سلامت ہیں تو بھارتی فوج نے کس بے گناہ کشمیری کو شہید کیا ہے؟۔عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ بھارت کی جانب سے ایک معصوم کشمیری کی لاش کو محمد آصف بنا کر پیش کرنا اعلیٰ ترین سطح کی ہزیمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ محمد آصف کی میڈیا کے سامنے موجودگی کے بعد بھارتی فوج کو دنیا کے سامنے وضاحت دینا ہوگی۔وفاقی وزیر اطلاعات نے مطالبہ کیا کہ بھارت جواب دے کہ اس فیک انکانٹر میں کس معصوم شخص کی جان لی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں