تہران (رپورٹنگ آن لائن)ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ پاسداران انقلاب نے دشمنوں کے اہداف اور سازشوں کو ناکام بنا دیا۔
پاسداران انقلاب گارڈ کے 48ویں یوم تاسیس پر اپنے پیغام میں مسعود پزشکیان نے کہا کہ اس انقلابی ادارے نے، امریکا اور صہیونی حکومت کی حالیہ مسلط کردہ جنگوں میں اپنے دانشمندانہ اور فاتحانہ ردعمل سے دشمنوں کے اہداف اور سازشوں کو ناکام بنا دیا۔
مسعود پزشکیان نے کہا کہ اس ادارے نے خطرات کا مقابلہ کیا اور ملک کی انقلابی اقدار کی حفاظت کی ہے۔









