اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے میجر طفیل محمد شہید (نشان حیدر) کے 67 ویں یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
اپنے پیغام میں وفاقی وزیر نے کہا کہ میجر طفیل محمد شہید نے شدید زخمی ہونے کے باوجود دشمن کا مقابلہ جاری رکھا اور جس طریقے سے لکشمی پور سے دشمن کی فوجوں کو پسپا کیا ،وہ ہم سب کیلئے قابل فخر ہے۔
ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ آج بھی ہمارے جوان شہداء کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اسی جذبے سے دہشتگردی سمیت دیگر چینلجز کا مقابلہ کررہے ہیں، مئی 2025 میں جس طرح معرکہ حق میں دشمن کو میدان چھوڑنے پر مجبور کیا گیا اس پر ساری دنیا نے افواج پاکستان کی بہادری کو سراہا ہے۔





