حنیف عباسی 133

وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کا ابصار عالم کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے معروف صحافی ابصار عالم کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دعا ہے اللہ لواحقین کو یہ صدمہ صبر و حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق دے اور ہم ابصار عالم اور ان کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

بدھ کو اپنے تعزیتی بیان میں مرحومہ کی مغفرت، بلندیٔ درجات اور پسماندگان کے لیے صبر و سکون کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی رحمت کے سائے میں جگہ عطا فرمائے۔ وزیر ریلوے نےاہلِ خانہ کے ساتھ دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں