اعظم نذیر تارڑ 119

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ بیرون وطن واپس پہنچ گئے

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ بیرون ملک سے واپس لاہور پہنچ گئے۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ8 روز قبل مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے ملاقات کیلئے لندن گئے تھے۔

جہاں نواز شریف کی وطن واپسی اور دیگر قانونی پہلوئوں کا جائزہ لیا گیا۔ لندن میں قیام کے دوران اعظم نذیر تارڑ نے نواز شریف کو مختلف کیسز میں قانونی پہلوئوں پر بریفنگ دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں