حنیف عباسی 68

وزیر ریلوے کاراولپنڈی اسٹیشن پر گندے واش رومز، صفائی کے ناقص انتظام ،مسافروں کیلئے ناکافی انتظامات پر برہمی کا اظہار

راولپنڈی ( رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے راولپنڈی ریلوے اسٹیشن کا اچانک دورہ کر کے واش رومز، ریلوے دفاتر، استقبالیہ، پلیٹ فارمز اور سٹالز کا دورہ اورریلوے ٹریک کا معائنہ کیا ۔

وزیر ریلوے نے گندے واش رومز، صفائی کے ناقص انتظام اور شہریوں خاص طور پر خواتین مسافروں کے لئے ناکافی انتظامات پر سخت برہمی کا اظہار کیا ۔ حنیف عباسی نے ریلوے افسران پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خدا کا خوف کریں، یہ سب کیا ہے ؟ یہ سب ہرگز برداشت نہیں کروں گا، لوگ کتنی دور دور سے آتے ہیں، انہیں اچھا ویٹنگ ایریا دینا آپ کا فرض ہے۔

وزیر ریلوے نے افسران کو انتباہ کرتے ہوئے کہا کہ ریل عوام کی سواری ہے، اسے خدمت کی اعلی مثال بنانا ہے، فوری بہتری نہ ہوئی تو سخت کارروائی ہوگی۔وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے اچھے اور الیکٹرانک بورڈز کی تنصیب کے حوالے سے بھی ہدایات دیں ۔وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے مسافروں سے بھی گفتگو کی اور ریل کے سفر، ٹکٹ، بوگیوں کی حالت اور عملے کے رویے سے متعلق دریافت کیا ۔حنیف عباسی نے سٹال سے کھانا بھی کھایا، معیار اور کھانے کی قیمت بھی دریافت کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں