محمد آصف 105

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے چیف آف سٹاف بحرین ڈیفنس فورسز لیفٹیننٹ جنرل تھیاب بن صقر عبداللہ النعیمی کی ملاقات

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے چیف آف سٹاف بحرین ڈیفنس فورسز لیفٹیننٹ جنرل تھیاب بن صقر عبداللہ النعیمی نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے کلیدی شعبوں اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے کی راہیں تلاش کرنے پرتوجہ مرکوز کی گئی۔

منگل کو وزارت دفاع سے جاری کردہ بیان کے مطابق فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان جاری تعاون پر اطمینان اورباہمی فائدہ مند شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہارکیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں