بیرسٹر گوہر 8

عمران خان کوئی ڈیل نہیں کررہے،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد()چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہرنے کہا ہے کہ عمران خان کوئی ڈیل نہیں کررہے، میری درخواست ہے عمران خان کے علاج سے متعلق سپریم کورٹ کے آرڈر پرعملدرآمد ہونے دیا جائے۔پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹرگوہر نے کہا کہ وفاقی حکومت کی نظرثانی درخواست کوکوئی نمبر تاحال الاٹ نہیں ہوا، میری درخواست ہے کہ اس آرڈر پرعملدرآمد ہونے دیں،

اس آرڈر تک پہنچتے پہنچتے بڑا ٹائم لگ گیا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ جنہوں نینورین نیازی کی ملاقات کاوعدہ کیا تھا وہ پورا کیا، اسے سراہتا ہوں، نورین نیازی کی عمران خان سے ملاقات کے بعد میری بات نہیں ہوئی تاہم انہوں نیملاقات کے بعد بات نہ کرکے الفاظ کا لحاظ رکھا ہے۔ بیرسٹرگوہر نے کہاکہ عمران خان کوئی ڈیل نہیں کررہے، بانی پی ٹی آئی کے جیل میں رہنے کو ناحق سمجھتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں