پاکستان سٹاک مارکیٹ 9

سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ہنڈرڈ انڈیکس منفی زون میں بند ہوا

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج تیزی کے بعد مندی چھاگئی جو کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس منفی زون میں بند ہوا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھا جا رہی ہے، 900 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 78 ہزار 860 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

تاہم ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ میں اچانک مندی چھاگئی جو کاروباری روز کے اختتام تک برقرار رہی جس کے باعث پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 1109 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 76 ہزار 848 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 77 ہزار 955 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں