محسن نقوی 7

وزیر داخلہ محسن نقوی کی آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف بلوچستان میں کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کی ستائش

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف بلوچستان میں کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے والے سکیورٹی فورسز کے بہادر سپوتوں پر فخر ہے۔

وزیرداخلہ نے پنجگور اور چاغی میں 11 دہشت گردوں کو جہنم رسید کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا ۔ انہوںنے کہاکہ دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے والے سکیورٹی فورسز کے بہادر سپوتوں پر فخر ہے،سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں قومی سلامتی کے تحفظ کے عزم کی عکاس ہیں۔انہوںنے کہاکہ آپریشن ردالفتنہ 3میں حصہ لینے والے وطن کے بہادر سپوتوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

انہوںنے کہاکہ قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔محسن نقوی نے کہاکہ فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشنز پوری قوت سے جاری ہیں اور جاری رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں