وزیراعظم 134

وزیراعظم کا بھارہ کہو بائی پاس فلائی اوور کی تعمیر کے دوران حادثے کا نوٹس

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بھارہ کہو بائی پاس فلائی اوور کی تعمیر کے دوران حادثے کا سخت نوٹس لے لیا،وزیرِ اعظم نے حادثے کی انکوائری کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی،

سابق سیکرٹری داخلہ شاہد خان کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی حادثے کے ہر پہلو کا جائزہ لے گی، کمیٹی کو ہنگامی بنیادوں پر انکوائری رپورٹ مرتب کر کے وزیرِ اعظم کو پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،میاں شہباز شریف نے کہا کہ بھارہ کہو منصوبے میں کسی قسم کی غفلت قابلِ قبول نہیں، واقعے کے ذمہ داران کا تعین کر کے فوری رپورٹ پیش کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں