جنرل ہسپتال 29

جنرل ہسپتال انتظامیہ کی 73 سالہ مریض کے علاج سے متعلق سوشل میڈیا خبر کی تردید، حقائق جاری

لاہور (ہیلتھ ڈیسک) جنرل ہسپتال انتظامیہ نے 73 سالہ مریض میاں خان کے علاج سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاثر کے برعکس مریض کو مکمل طبی توجہ اور تمام ممکنہ سہولیات فراہم کی گئیں۔

گلبرگ کے رہائشی میاں خان کو 8 اگست کو ایمرجنسی میں لایا گیا تھا جہاں ڈاکٹرز نے فوری معائنہ کر کے لواحقین کو کینسر کی شدت اور پیچیدہ صورتحال سے آگاہ کیا۔ مریض اس سے قبل پی کے ایل آئی (PKLI) اور شیخ زید ہسپتال بھی علاج کی غرض سے گیا اور اس میں جگر کا کینسر پہلے ہی کافی حد تک پھیل چکا تھا۔

انتظامیہ نے مریض کو نظر انداز کرنے کا تاثر رد کرتے ہوئے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر غیر مصدقہ یا یک طرفہ معلومات پر یقین کرنے کے بجائے ہسپتال کے مستند میڈیکل ریکارڈ کو مدنظر رکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں