شہباز شریف 102

وزیراعظم کا بٹگرام میں کلائوڈ برسٹ سے سیلاب میں جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار،ریسکیوآپریشن مزید تیز کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کے ضلع بٹگرام میں بادل پھٹنے سے پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال کے نتیجے میں جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے ریسکیوآپریشن مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے سیلابی ریلے میں بہہ کر جاں بحق ہونے والوں کے درجات کی بلندی کی دعا کی اور ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکیا۔

وزیراعظم نے زخمیوں کو فوری اور ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں