وزیراعظم

وزیراعظم کا ایگزیکٹو الاﺅنس سے محروم افسران کو 150فیصد الاﺅنس دینے کا فیصلہ، اطلاق یکم جنوری 2023سے ہو گا

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے ایگزیکٹو الاﺅنس سے محروم سرکاری افسران کو بنیادی تنخواہ پر150فیصد ایگزیکٹو الاﺅنس دینے کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی سیکرٹریٹ کے افسران کی تنخواہوں میں موجود غیر منصفانہ فرق ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے،

وزیراعظم نے سرکاری افسران کی تنخواہوں میں موجود غیر منصفانہ فرق کو ختم کرنے کے لیے گریڈ 17سے 22کے ایگزیکٹو الانس سے محروم افسران کو 2017کی بنیادی تنخواہ پر 150فیصد ایگزیکٹو الاﺅنس دینے کا فیصلہ کیا ہے،اس حوالے سے وزیراعظم آفس کا کہنا تھا کہ ایگزیکٹو الانس میں اضافے کے فیصلے کا اطلاق یکم جنوری 2023سے ہو گا،وزیراعظم آفس کے مطابق فیصلہ وزیراعظم کی ہدایت پر وزیر خزانہ سے مشاورت کے بعد کیا گیا۔