شہباز شریف 122

وزیراعظم کانامور سول سرونٹ جی ایم سکندر کی رحلت پر اظہار افسوس

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نامور سول سرونٹ جی ایم سکندر کی رحلت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاہے کہ مرحوم کی تعلیمی، انتظامی اور بالخصوص سماجی شعبوں میں خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا ء کی ۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مرحوم کی 39 سال پر محیط حکومت پاکستان کے لیے گراں قدر خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم نے کہاکہ مرحوم کی تعلیمی، انتظامی اور بالخصوص سماجی شعبوں میں خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں