ایران 39

وزیراعظم پاکستان چین کاسرکاری دورہ کریں گے، چینی وزارت خا رجہ

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ چین کے وزیراعظم لی چھیانگ کی دعوت پر اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف 23 سے 26 مئی تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔ جمعرات کے روز چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان گو جیا کھون نے معمول کی پریس بریفنگ میں بتایا کہ پاکستانی وزیرِ اعظم کا یہ سرکاری دورہ چین اور پاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر ایک اہم اعلیٰ سطح تبادلہ ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ دورے کے دوران شہباز شریف چین کے صدر شی جن پھنگ اور وزیرِ اعظم لی چھیانگ سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی قیادت دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر گہرائی سے تبادلۂ خیال کرے گی، تاکہ نئے حالات میں چین۔پاکستان تعلقات کی ترقی کے لیے رہنمائی فراہم کی جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں