مریم اورنگزیب 275

وزیراعظم نے 3 سال میں اپوزیشن اور تنقید کا نشانہ بنانے والی ہر زبان کو بند کیا ہے، مریم اورنگزیب

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے 3 سال میں اپوزیشن اور تنقید کا نشانہ بنانے والی ہر زبان کو بند کیا ہے،میڈیا کی بندش مسئلے کا حل نہیں،سب کو بند کرنے والی حکومت اب خود بند گلی میں بند ہوچکی ہے ۔

جمعہ مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے ٹویٹ میں کہاکہ نجی ٹی وی کی بغیر نوٹس، بندش، آمریت اور فسطائی کی ایک اور بین مثال ہے، وزیراعظم عمران خان نے 3 سال میں اپوزیشن، میڈیا اور اپنے اقدامات کو تنقید کا نشانہ بنانے والی ہر زبان، تقریر، کالم، پروگرام اور ٹی وی کو بند کیا ہے، سب کو بند کرنے والی حکومت اب خود بند گلی میں بند ہوچکی ہے۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ میڈیا کی بندش مسئلے کا حل نہیں لیکن یہ ایک فسطائی ذہنیت رکھنے والی حکومت اور اس کے سربراہ عمران صاحب کی سمجھ سے باہر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں