بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) وزیر اعظم شہباز شریف چین کے چار روزہ دورے میں ہانگ چو سے بیجنگ پہنچ گئے۔وہ 23 مئی کو صوبہ زے جیانگ کے شہر ہانگچو پہنچے تھے ۔
چین کے وزیراعظم لی چھِیانگ کی دعوت پر، شہباز شریف 23 سے 26 مئی تک چین کا سرکاری دورہ کر رہے ہیں ۔ دورے کے دوران، چین کے صدر شی جن پھنگ اور وزیراعظم لی چھیانگ پاکستانی وزیر اعظم سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کریں گے ۔
دونوں ممالک کے رہنما دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے اور نئی صورتحال میں چین-پاکستان تعلقات کی ترقی کے لیے رہنمائی فراہم کریں گے۔ وزیر اعظم شہباز شریف چین-پاکستان سفارتی تعلقات کے قیام کی پچھترویں سالگرہ کی تقریبات میں بھی شرکت کریں گے۔









