رانا ثناء اللہ 11

(ن )لیگ آزاد کشمیر میں اکثریت سے اپنی حکومت بنائے گی،رانا ثنا اللہ

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر میں اکثریت سے اپنی حکومت بنائے گی، 25 نشستوں پر مسلم لیگ (ن )کو کامیابی ملی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ (ن )لیگ کو مینڈیٹ دینے پر آزاد کشمیر کے عوام کے شکر گزار ہیں، جو وعدے کیے ان کو پورا کیا جائے گا۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ہم نے ساجد اقبال سے درخواست کی تھی آزاد کشمیر کی ترقی کے لیے ہماری ٹیم کا حصہ بنیں، آزاد کشمیر کی بہتری کے لیے ہمارے ساتھ چلیں گے۔انہوں نے کہا کہ ایل اے 14 سے منتخب ساجد اقبال کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ایل اے 14 میں عوام کے فیصلے کو ہم نے قبول کیا ہے، آزاد کشمیر میں (ن )لیگ کو واضح برتری ملی ہے۔رانا ثنا ء اللہ نے کہا کہ مخصوص نشستوں پر انتخابات کے بعد ن لیگ کو دو تہائی اکثریت حاصل ہو جائے گی، پنجاب جیسی ترقی کا آزاد کشمیر میں آغاز کریں گے، امن و امان کی وجہ سے 6 سیٹوں پر انتخابات نہیں ہو پائے۔

مسلم لیگ کے رہنما نے کہا کہ آزاد کشمیر کی صورتِ حال کو درست کرنے کیلئے (ن )لیگ کو مینڈیٹ ملا، ووٹرز نے (ن )لیگ کو ووٹ دیا اور اعتماد کا اظہار کیا، آزاد کشمیر میں دھرنا دینے والے شہری ہمارے بھائی ہیں۔رانا ثنا ء اللہ نے کہا کہ دھرنے میں ایک ڈیڑھ فیصد لوگ اشتعال انگیز عناصر کے ساتھ ہوں گے، کشمیری اتنے ہی پاکستان کے مالک ہیں جتنے پاکستانی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں