بجلی 134

نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے ٹیرف میں3 روپے50 پیسے فی یونٹ اضافے کی حکومتی درخواست مسترد کردی

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے ٹیرف میں3 روپے50 پیسے فی یونٹ اضافے کی حکومتی درخواست مسترد کردی ، وفاقی حکومت نے سہ ماہی ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست دائر کی تھی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق نیپرا نے وفاقی حکومت کی درخواست پر سماعت کے دوران واضح کیاکہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں سے متعلق پہلے فیصلہ دیا جا چکا ہے،وفاق کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق موجودہ درخواست مناسب نہیں۔ نیپرا حکام نے کہا کہ وفاقی حکومت کی درخواست میں ابہام پائے جاتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں