بھارتی قونصل خانے

نیویارک، سکھوں کا بھارتی قونصل خانے کا گھیراﺅ

نیویارک(رپورٹنگ آن لائن)بھارت میں نارواسلوک کے خلاف سکھوں نے ہندوستانی قونصل خانے کا گھیرا ﺅکر لیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ہندوستان میں اقلیتوں کے ساتھ نارواسلوک کے خلاف نیویارک میں سکھوں نے ہندوستانی قونصل خانے کا گھیرا ﺅکیا۔

مظاہرین نے تمام رکاوٹیں توڑ کر قونصلیٹ کا گھیرا ﺅکیا جس کی وجہ سے قونصل خانے کا عملہ محصور ہو گیا۔مظاہرین نے بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف نعرے لگائے۔

پولیس نے مظاہرین سے مذاکرات کیے اور اپنی مقررہ جگہ واپس جانے کی اپیل کی۔پولیس نے قونصل خانے کا گھیرا ﺅکر کے مظاہرین کو پیچھے رہنے کی ہدایت کی۔