ویلنگٹن (رپورٹنگ آن لائن) نیوزی لینڈ کے وائٹ بال کپتان مچل سینٹنر انجری کے باعث بھارت کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز سے باہر ہوگئے۔
پانچویں ون ڈے میچ کے دوران بیٹنگ کرتے ہوئے مچل سینٹنر کے دائیں ہاتھ پر گیند لگی جس کے بعد اسکینز میں مچل سینٹنر کے دائیں ہاتھ میں فریکچرکی تصدیق ہوگئی۔
نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق مچل سینٹنر کی جگہ ڈین فاکس کرافٹ کو نیوزی لینڈ ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ڈین فاکس کرافٹ اس سے قبل مئی میں آئرلینڈ کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کرچکے ہیں۔
بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ جمعرات سے ویلنگٹن میں شروع ہوگا جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 27 نومبر سے کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔








